اہم خبر

اقوام متحدہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے قدامات کرے:منیراکرم

نیویارک(کے پی ا ئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے عالمی ادارے سے کہاہے کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جاری انسانی حقو ق کی خلاف ورزیاں رکوانے کیلئے اقدامات کرے۔وہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اس سے قبل سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزکی طرف سے انسانی حقوق کے لئے کارروائی کامطالبہ کے موضوع پربریفنگ دی گئی۔پاکستانی مندوب نے کہاکہ انسانی حقوق ہرجگہ خطرے میں ہیں اور ہم مسلسل انسانی حقوق کی متفرق نوعیت اورمنظم خلاف ورزیاں دیکھ رہے ہیں۔منیراکرم نے اقلیتوں ،خواتین اوربچوں سمیت کمزورطبقات کے خلاف عدم برداشت ، امتیازی سلوک، نسل پرستی اورتشدد میں عالمی سطح پراضافے پربھی تشویش کااظہارکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button