کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرے میں دہشت گردی کا خطرہ

ٹی 20 ورلڈ کپ : پاک بھارت ٹاکرے میں دہشت گردی کا خطرہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شیڈول پاک بھارت میچ کے حوالے سے تشویشناک رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق میچ سے قبل دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر نیویارک انتظامیہ نے سٹیڈیم کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے تاہم اس وقت عوام کی حفاظت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ گورنر آفس کے ترجمان کے مطابق… انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے، عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم پرعزم ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ محفوظ اور یادگار رہے گا۔ یاد رہے کہ اس میگا ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے۔ کپ کا نواں ایڈیشن یکم سے 29 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button