کھیل

میئر لندن صادق خان بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

میئر لندن صادق خان بھی بابر اعظم کے مداح نکلے

لندن: لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ بابر اعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، وہ میرے رول ماڈل ہیں۔رپورٹ کے مطابق لندن کے میئر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک بار پھر لندن میں کھیلنے آئی ہے، پاکستانی ٹیم جیتے یا انگلینڈ جیتے یہ ہماری جیت ہے۔صادق خان نے کہا کہ بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں، کل اچھا میچ ہوگا، نہ صرف پاکستان میں رہنے والے بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ٹیم کو دیکھ رہے ہیں۔ ٹیم کی بولنگ دیکھ کر مجھے وقار اور وسیم کی یاد آجاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button