پاکستان

ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتے ہی گرفتار ہوجاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور: پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے ریمارکس دیے کہ ایک بندہ ضمانت کروا کر باہر نکلتا ہے آپ گرفتار کرلیتے ہیں۔

جسٹس انوار الحق نے ریمارکس دیے کہ خدارا اس ملک کو چلنے دیں اور لوگوں کے حقوق پامال نہ کریں، اب کوئی جلوس نکل رہا ہے اور نہ کوئی جلسہ ہے، لوگوں کو جانے دیں گھروں میں جاکر کھانا کھائیں۔

جسٹس انوار الحق نے ریمارکس میں کہا کہ اگر کسی نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو آپ مقدمہ درج کریں نظر بند کیوں کر رہے ہیں؟ اگر کسی نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا تو ہم کیا کہیں اس کو؟ وکلا اپنے کلائنٹ کو کہیں کہ آئندہ ایسے واقعات کا حصہ نہ بنیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے 70 پی ٹی ائی کے  کارکنوں کی نظر بندی معطل کر دی جس کے بعد عدالت کی جانب سے نظر بندی معطل ہونے والے کارکنوں کی تعداد 101 ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button