پاکستان

حق اور سچ کی فتح ہوگی، نیب کا بلاوہ عمران خان سے دور نہیں کرسکتا، شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے 190 ملیں پاونڈ کیس میں 24 مئی کو طلب کرلیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے نیب نے عمران خان کیساتھ اس کیس میں شامل کرلیا۔پولیس والے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔میری والدہ کے گھر اور اسلام آباد والے گھر پر چھاپے مارے جارہے ہیں ،شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو ٹوئٹر کا استعمال کیا تھا مگر طاقت کا اب اندازہ ہوا جب تک وہ گرفتار نہیں ہو جاتے میں اپنی جنگ آئین اور قانون کے مطابق لڑوں گا۔عدلیہ اس جنگ میں جیتے گی،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 15جون سے پہلے فیصلے آئیں گے ، حق اور سچ کی فتح ہوگی ، عوام جیتیں گے ، جیل میرا سسرال ہے، نیب کا بلاوہ عمران خان سے دور نہیں کرسکتا، جیل جانے کیلئے بستر باندھ لیا چٹان کی طرح ڈٹا رہوں گا۔ حکمران صرف یہ بتائیں کہ وہ مجھے کونسے کیس میں گرفتار کریں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button