پاکستان

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب ووٹ بینک کھو دوں گا،عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فوج کا حکمرانی میں دخل نہ رہے یہ سوچنا حماقت ہوگی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں 70 سال فوج بلواسطہ یا بلاواسطہ شراکت اقتدار رہی ہے ۔ فوج کا حکمرانی میں کوئی دخل نہ رہے یہ سوچنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں بات چیت اس لئے کرنا چاہتا ہوں تا کہ معلوم ہوسکے کہ یہ کیا سوچ رہے ہیں۔ مجھے اس بات پر قائل کرلیں کہ یہ سب پاکستان کیلئے درست ہے تو میں اتفاق کرلوں گا۔ پارٹی چھوڑ کر جانیوالے رہنماؤں کی جگہ نوجوانوں کی تقرریاں کروں گا۔ فی الحال صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں اور دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب میں اپنا ووٹ بینک کھو دوں گا۔ کوئی بھی سیاسی جماعت کمزور اس وقت ہوتی ہے جب اس کا ووٹ بینک سکڑجائے۔لوگوں کا چھوڑ جانا میرےلئے بڑا بحران نہیں۔ حقیقت میں اس وقت ملک کو مارشل لا کا سامنا ہے۔ حیران ہوں یہ سب کچھ کرکے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ معاشی اشاریہ بدترین صورتحالتک پہنچ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button