بدین(نیوز ڈیسک)سمندری طوفان سے ساحلی پٹی متاثر ہونے کا خدشہ ، پاک آرمی، سندھ رینجرز اورانتظامیہ کی امدای کارروائیاں جاری ،سیرانی کے علاقے سے 300 خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا، انہیں سرکاری سکول میں قائم امدادی کیمپ میں راش بھی فراہم کیا گیا ۔ سمندری طوفان کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو نے لگی ،پا ک آرمی نے کھارو چن میں پھنسے لوگوں نکلات کر محفوظ علاقے میں منتقل کردیا ، لو گوں نے فوری امدادی کارروائی کرنے اور لوگوں کی مصیبت سے نکلانے پر پاک فوج کا شکر ادا کیا۔
0 2 Less than a minute