اہم خبرکاروبار

جائیں تو جائیں کہاں؟ بجٹ کے بعد ہونڈا موٹرسائیکل کی نئی قیمت سامنے آ گئی

جائیں تو جائیں کہاں؟ بجٹ کے بعد ہونڈا موٹرسائیکل کی نئی قیمت سامنے آ گئی

مہنگائی اور ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث غریبوں کی سواری بھی مہنگی ہو گئی، بجٹ کے بعد اب سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہونڈا کمپنی کی دو موٹرسائیکلیں CD70 اور CG125 پاکستان کی مقبول ترین موٹرسائیکلوں میں شمار ہوتی ہیں، یہ اپنی پائیداری اور معیشت کی وجہ سے پسند کی جاتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں مہنگائی اور دیگر عوامل کی وجہ سے ہونڈا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی قیمتیں ریکارڈ بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔اس وقت سی ڈی 70 کی قیمت 157 ہزار 900 روپے، سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت 168 ہزار 900 روپے اور ہونڈا پرائیڈ کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہے۔ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے اور ہونڈا سی جی 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے ہےمہنگائی سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکلوں کی قیمتیں اسی طرح بڑھتی رہیں تو انہیں خریدنا مشکل ہو جائے گا۔ پٹرول، بجلی سب کچھ مہنگا ہے۔ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button