کاروبار

اگست 2024: ترسیلات زر میں40 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: اگست 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 8.581 بلین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کا حجم 2.94 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو اگست 2023 کے 2.09 ارب ڈالر کی ترسیلات زر سے 0.85 بلین ڈالر یا 40 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق اگست 2024 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 165 ملین ڈالر کا زرمبادلہ بھجوایا جس سے ستمبر 2020 سے اب تک ان اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی جانے والی ترسیلات کا حجم 8.581 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button