سٹاک ہوم: تحقیق کاروں نے خبردار کیا ہے کہ حمل کے دوران یا بعد میں ڈپریشن خواتین میں امراض قلب کا خطرہ بڑھاتا ہے۔سویڈن کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ حمل کے دوران یا اس کے بعد ڈپریشن اگلے 20 سالوں میں خواتین میں امراض قلب کا خطرہ 36 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ یہ نتائج خواتین میں دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے ایک نئی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ڈپریشن قابل علاج ہے اور بہت سی خواتین کے لیے یہ ڈپریشن کا پہلا تجربہ ہے۔ ہماری تحقیق جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ زچگی کی دیکھ بھال دونوں پر مساوی توجہ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔
0 1 1 minute read