اہم خبردنیا

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جو ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔حماس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئےمیڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسماعیل ہانیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔دوسری جانب ایران نے اعلان کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات جلد سامنے لائی جائیں گی جب کہ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کو تہران میں ان کی رہائش گاہ پر نشانہ بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button