پاکستانتازہ ترینکاروبار

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ 2.63 روپے اضافے کا امکان ، شہریوں کے لئےتشویش ناک خبر ا ٓگئی

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، فی یونٹ 2.63 روپے اضافے کا امکان ، شہریوں کے لئےتشویش ناک خبر ا ٓگئی

بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تیاریاں کرلی گئیں، مہنگی بجلی سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے مزید مہنگی ہوگی، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جون کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست دائر کر دی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر آج سماعت کرے گی، سی پی پی اے کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں دوبارہ دائر کر دی گئی۔اضافے کی درخواست جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، پہلے درخواست میں 2 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی تاہم اب درخواست 2 روپے 63 پیسے کر دی گئی ہے۔ڈسکو صارفین کے لیے اضافے کا فیصلہ اتھارٹی سماعت کے بعد کرے گی۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ 35.13 فیصد بجلی پانی سے، 11.06 فیصد مقامی کوئلے سے، 1.95 فیصد فرنس آئل اور 8.66 فیصد مقامی گیس سے پیدا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button