دنیا

مشرق وسطیٰ میں فوجی اقدامات کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا ہے، امریکا

مشرق وسطیٰ میں فوجی اقدامات کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا ہے، امریکا

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب مشیر جوناتھن فائنر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فوجی کارروائیوں کا مقصد کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ایک بیان میں جوناتھن فائنر نے کہا کہ فوجی کارروائیوں کا مقصد حملوں کو روکنا، دفاع اور علاقائی تنازعات سے بچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل تمام ممکنہ تیاریاں کر رہے ہیں، اپریل میں علاقائی تصادم کا امکان بہت قریب تھا۔جوناتھن فائنر کا کہنا ہے کہ امریکہ دوبارہ ایسی کسی چیز کے لیے تیار رہنا چاہتا ہے، جو اس کے اور ہماری حکومت کے لیے دانشمندانہ منصوبہ بندی ہے۔اسرائیلی فوج کی غزہ میں اسکولوں میں پناہ گزینوں پر بمباری، 40 فلسطینی شہید دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے اتوار کو عراقی وزیراعظم سے بھی بات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button