پاکستانتازہ ترین

حکومت کو بھاگنے نہیں دینگے معاہدہ پورا کراکے دم لیں گے، حافظ نعیم

حکومت کو بھاگنے نہیں دینگے معاہدہ پورا کراکے دم لیں گے، حافظ نعیم

پشاور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بھاگنے نہیں دیں گے اور معاہدہ پورا کرکے ہی دم لیں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ قوم اور میڈیا کے سامنے حکومت سے تحریری معاہدہ لیا ہے۔ تو عوام کا حق دلائیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے 41 روز میں ریلیف نہ دیا تو عوام کو ڈی چوک جانے سے نہیں روکوں گا، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے، یہ 45 دن ہمارے جلسے بھی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خود دھرنا دیتی ہے اور خود ہی ختم کراتی ہے اور امپائر کی انگلی کا انتظار نہیں کرتی، حکومت دھرنے کو تصادم میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ ہمیں امپائر کی ضرورت نہیں، ہم دوبارہ جائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ریلیف نہ دیا گیا تو کراچی سے چترال تک تمام لوگ ایک کارواں کی شکل میں ڈی چوک جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button