اہم خبرپاکستانتازہ ترین

77 واں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج رات آزادی نائٹ پریڈ

77 واں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آج رات آزادی نائٹ پریڈ

پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں عظیم الشان آزادی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب آزادی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے منفرد انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے، اس موقع پر پاک سرزمین اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔یہ تقریب اس حقیقت کا بہترین اظہار ہو گی کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پرجوش انداز میں مناتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button