پاکستانتازہ ترین

آج سے پاکستان کی آزادی اور تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہوگیاہے۔،فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹرگوہر

آج سے پاکستان کی آزادی اور تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہوگیاہے۔،فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، بیرسٹرگوہر

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری فوج کا اندرونی معاملہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کا اپنا ڈھانچہ ہے جو وہ چاہے کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف کبھی ایسا کوئی مطالبہ کیا گیا ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں کہ پی ٹی آئی کے بانی نے بھی سابق آرمی چیف کے خلاف کوئی ایسی بات کہی ہو۔دوسری جانب سیاسی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جب ٹاپ سٹی کیس آئے گا تو اس میں اور لوگ ہوں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بتا دیا ہے کہ اپنے اور دوسروں میں کوئی فرق نہیں، اس میں سیاسی اور بہت سے لوگ ہیں، جو لوگ اپنے حساب سے چوریاں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وہ پھنس جائیں گے۔جو بڑے ٹاور بنائے گئے ہیں انہیں گرنا ہے، ادارے کو پہنچنے والے نقصان کا پتا بھی کھل جائے گا، فیض آباد دھرنا ایک چھوٹا سا معاملہ ہے، میری پیش گوئی نا ممکن تھی، وہ بھی سچ ثابت ہوئی۔ٹھیکیدار بننے والوں کی باری بھی آئے گی، اب سب اچھے بچے بنیں گے، یہ معاملہ بہت دور تک جائے گا، آج سے پاکستان کی آزادی اور تقدیر بدلنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، سب اس کا حصہ ہیں، اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جن کی باری نہیں آئی، وہ بھی اب سمجھ جائیں گے کہ ان کی باری آئے گی اور آنی چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خاندان میں بہت ہیں، میرے خیال میں بڑا فیصلہ ہوا ہے، عوام پر واضح ہو گیا ہے کہ ایک ایماندار آرمی چیف آیا ہے، یہ نہیں دیکھ رہے کہ میرے ادارے میں چوہدری ہے یا نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button