اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔ کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ساہیوال، چیچہ وطنی، پھول نگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ وہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکلے۔
0 0 Less than a minute