پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان خبر پڑھ کرآپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں جلسہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی اور دیگر رہنماؤں کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا جب کہ عدالت نے شعیب شاہین کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں علی امین گنڈا پور سمیت اجلاس میں موجود تمام رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔رہنماؤں کا الزام ہے کہ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو حراست میں رکھا، جب کہ کہا جاتا ہے کہ دھمکیاں اور دھکے دیے گئے اور عمر ایوب نے اہلکار کو تھپڑ بھی مارا۔ان حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی نے جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ ہر صورت لاہور میں ہوگا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ نے حکومتی اداروں سے طویل ملاقات کی، علی امین گنڈا پور مضبوط انسان ہیں، چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاجوج ماجوج ہماری جماعت کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ہمارے لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے، جمعہ کو احتجاج ہوگا، ہم نے اتحادیوں اور جماعت اسلامی سے بات کی ہے، وہ احتجاج میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر نے سنگجانی جلسہ کی کامیابی پر ملک بھر کے تمام اراکین اور کارکنوں کو مبارکباد دی اور انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں کی شدید مذمت کی۔ .

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button