پاکستانگردونواحموسم

ملک میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ،کہاں کہاں بادل برسیں گی؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلام آباد محکمہ موسمیات نے ملک میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلیں گی۔ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔ مشرقی پنجاب میں کئی مقامات پر بارش کا امکان ہے، مری، گلیات، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکا نا صاحب، لاہور اور قصور میں بارش کا امکان ہے جبکہ اوکاڑہ، ساہیوال اور فیصل آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button