پاکستانتازہ ترین

وانا کیڈٹ کالج سے 115 افراد ریسکیو،دہشتگرد ایک بلاک تک محدود،تمام کیڈٹس خیریت سے ہیں،سب کو نکالا جارہا،سیکیورٹی زرائع

*اپڈیٹ*

وانا کیڈٹ کالج کا سیٹلائٹ امیج،دہشتگردوں کی موجودگی والے بلاک اور کیڈٹس کی رہائشگاہ بارے تفصیلات

*11 نومبر 2025، کیڈٹ کالج وانا، جنوبی وزیرستان*

کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے اب تک 115 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔ *سیکیورٹی ذرائع*

*کیڈٹ کالج میں موجود 3 افغان خوارجین کو کالج کی ایک مخصوص عمارت تک محدود کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔* سیکیورٹی ذرائع

جس عمارت میں افغان خوارج موجود ہیں، وہ کیڈٹس کی رہائشی عمارتوں سے کافی فاصلے پر واقع ہے۔ ابھی تک تمام کیڈٹ محفوظ ہیں*سیکیورٹی ذرائع*

*افغان خوارجیوں کی کالج میں موجودگی کے باعث کیڈٹس کی جانوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے آپریشن نہایت احتیاط سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع*

کالج کی حدود سے کیڈٹس کو نکالنے کا عمل بتدریج جاری ہے۔ *سیکیورٹی ذرائع*

اس وقت بھی کالج کے اندر تقریباً 535 افراد موجود ہیں۔ *سیکیورٹی ذرائع*

وانا کیڈٹ کالج میں موجود 3 افغان خوارجیوں کے خلاف آپریشن پوری شدت سے جاری ہے۔ *سیکیورٹی ذرائع*

واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ *سیکیورٹی ذرائع*

دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ *سیکیورٹی ذرائع*

پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا۔ *سیکیورٹی ذرائع*

معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نہ پاکستان کی خوشحالی سے۔

دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ *سیکیورٹی ذرائع*

*پاکستان زندہ باد

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button