یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے میڈیسن کے شعبے میں ریسرچ کی فروغ پر ڈاکٹروں کیلئے ریسرچ ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے یہ بات بتائی۔
لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ ایوارڈز کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں یو ایچ ایس کے الحاق شدہ اسپتالوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے بھی معاہدہ ہوا۔
معاہدہ پی ایس آئی ایم، ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ اور فارم ایوو کے مابین طے پایا۔
پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط اور محسن شیراز نے معاہدے پر دستخط کیئے ۔
تقریب میں پروفیسر طارق وسیم، پروفیسر عزیز الرحمٰن، ڈاکٹر صومیہ اقتدار اور پروفیسر آفتاب محسن نے شرکت کی۔
ڈاکٹر جاوید اکرم نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ریسرچ ایوارڈ کے لیے نوجوان ڈاکٹرز اپنے مقالہ جات ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کو جمع کرائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک بھر سے سینئر رجسٹرار لیول کے پوسٹ گریجویٹس مقابلے میں شرکت کے اہل ہوں گے، قومی سطح پر 10 بہترین ریسرچ پیپرز کا انتخاب کیا جائے گا۔