پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جبکہ ایران کی طرف سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے
ایم او یو کے مطابق، پاکستان اور ایران کے” بارڈر ایریاز "میں چھ تجارتی مراکز کھولے جائیں گے
یہ چھ "سرحدی تجارتی مراکز "پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کی سرحد پر قائم کیے جائیں گے
پاک-ایران سرحد پر، تجارتی مراکز کا قیام، دونوں ممالک کے لیے یکساں طور مفید ثابت ہو گا مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان اور ایران کے مابین سرحدی علاقے کے مکینوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے یہ ایک انتہائی موثر اقدام ہے مخدوم شاہ محمود قریشی
پاکستان اور ایران کے مابین بارڈر مارکیٹس کھولنے کی تجویز، وزیر اعظم عمران خان نے 2019 میں، اپنے دورہ ء ایران کے وقت، ایران کے صدر روحانی کے ساتھ ملاقات کے دوران پیش کی تھی