اہم خبر

بلوچستان کو پیکجز کی نہین سیاسی نمائندگی کی ضرورت ہے،جمال کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اس پر توجہ نہ دی گئی تو ملکی ترقی کا خواب ادھورا رہ جائیگا بلوچستان کے  مسائل کا حل پیکجز نہیں بلکہ عوامی و سیاسی نمائندگی ہے جو  قومی اسمبلی میں بلوچستان کی نشستیں بڑھانے سے ممکن ہے آئین میں ترمیم کر کے غربت ، رقبے کے لحاظ سے ترقیاتی فارمولہ اور صوبے کے ہر ضلع کو قومی اسمبلی میں نمائندگی دی جائے۔ یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے احساس محرومی کا خاتمے کا واحد ذریعہ صوبے کی پسماندگی اور علاقے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ضلع کی بنیاد پر قومی اسمبلی میں ایک نشست دینا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قومی اسمبلی میں نمائندگی انتہائی کم ہے جسکی وجہ سے صوبے کے ارکان قومی اسمبلی کو وہ اہمیت نہیں ملتی جو انہیں دی جانی چاہیے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے قومی اسمبلی کے حلقے کئی کئی سو کلومیٹر طویل ہیں اگر ایک رکن قومی اسمبلی اپنے حلقے کا دورہ کرنا چاہے بھی تو یہ ممکن نہیں ہے صوبے کے ہر ضلع کو کم از کم ایک قومی اسمبلی کی نشست دی جائے تاکہ ہر علاقے میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی اور ترقیاتی کام کئے جاسکے۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا مستقبل ہے صوبے کو ترقی دئیے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا بلوچستان کے مسائل کو کسی ایک پیکج یا نوکریاں دیکر حل نہیں کیا جاسکتا صوبے کے مسائل کا دیرپا اور مستقل حل قومی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے میں ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں،حکومت اور اپوزیشن کو متفقہ طور پر آئین میں ترمیم کرنی چاہیے

٭٭٭٭٭٭٭٭

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button