پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی لائن آف کنٹرول پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر خطے کا امن خراب کر رہے ہیں۔
یہ بات وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کر رہی ہے اور دوسری طرف بھارتی وزیرِاعظم مودی خطے کا امن خراب کر رہے ہیں اور کنڑول لائن پر شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بہادر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ دنیا مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔