اہم خبر

ایل او سی پر اشتعال انگیزی، دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 معصوم شہریوں کی شہادت پر دفتر خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کرلیا۔

دفتر خارجہ کی جانب س جاری بیان کے مطابق ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامورکو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 4 عام شہری شہید اور 12 زخمی ہوئے ۔ قابض بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل شہری آبادی کو آرٹلری فائر، ہیوی مارٹرز اور آٹومیٹک ہتھیاروں سے نشانہ بنا رہی ہے۔

رواں سال اب تک انڈیا کی جانب سے 2737 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے۔ اس اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک 25

شہری جام شہادت نوش جبکہ 218 زخمی ہو چکے ہیں۔

via daily pakistan

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button