اسلام آباد()وزیراعظم عمران خان نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس اہلکار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اے ایس آئی محمد بخش کو شاباش دی۔
وزیراعظم عمران خان نے اہلکار سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دل چاہ رہاہے تمہارا ماتھاچوم لوں اورگلے لگا لوں ،قوم کو آپ کی بہادری پر فخر ہے ، وزیراعظم نے اہلکار اور ان کے بیٹی کے مثالی اقدام اور جرأت کی تعریف کی، وزیراعظم نے کہاکہ اہلکار محمد بخش نے پولیس کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آئندہ ہفتے انسداد زیادتی سے متعلق آرڈیننس لا رہے ہیں ،آرڈیننس زیادتی واقعات سے متعلق قوانین میں کمی دور کرےگا، وزیراعظم نے ایس ایس پی کشمور سے بھی فون پر بات چیت کی۔
ڈیلی پاکستان آن لائن