اہم خبر

ہلال احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل خالد بن مجید دوشیزہ خودکشی کیس میں گرفتار

 

 

  • اسلام آباد(عقیل ترین )ہلال احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل خالد بن مجید اپنے ہی ادارہ کی ایک دوشیزہ کی خودکشی کیس میں گرفتار ہوگئے،غیر مستند اطلاعات کیمطابق خالد بن مجید کا ہلال احمر کی ملازمہ کائنات طارق سکنہ پونچھ آزادکشمیر کیساتھ مراسم تھے ،اور لڑکی شادی کرنا چاہتی تھی ،لیکن گزشتہ روز طارق بن مجید کی طرف سے شادی سے انکار پہ دوشیزہ کائنات نے زہریلی گولیاں کھالیں، انکو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد کائنات چل بسی،پولیس نے خالد بن مجید کو گرفتار کرکے انکا موبائل قبضہ میں لے لیا،ذرائع کیمطابق خالد بن مجید صلح کی کوششیں کررہے ہیں لیکن متوفئہ کی فیملی انکاری ہے ،ادھر بتایا گیا ہے کہ ہلال احمر کی ملازمہ کائنات طارق کی ڈیڈ باڈی کا پمز میں پوسٹ مارٹم ہوگیاہے ،والدطارق اور رشتہ دار اقارب ہسپتال پہنچ چکے تھے۔ایف ائی ار کے لیے تھانہ ائی نائن میں رپورٹ کیجا رہی ہے۔ ادارہ ہلال احمر کے زمہ داران نے انکشافات ظاہر کر دیے کہ لڑکی نے افس میں کل شام کو کوئی زہریلی چیز کھا لی طبعیت غیر ہونے پر سٹاف نے پمز میں پہنچایا۔ تاہم وہجانبر نہ ہو سکی۔ تمام بیانات مشکوک بتاے جا رہے ہیں ،دوشیزہ کائنات کا تعلق
    تھوراڑ نڑھ سے تھا، وہ سٹوڈنٹ بھی تھی
    ۔ابتدائی رپورٹ۔ کے مطابق پونچھ تحصیل تھوراڑ نڑھ سے تعلق رکھنے والی جواں سالہ کائنات۔ طارق جو اسلام میں زیر تعلیم تھی اور ایک این جی اوہلال احمر میں ملازمت کرتی تھی اور ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی، رات اسلام اباد میں اسکی موت واقع ہونے کی اطلاعات ہیں ،زرئع سے معلوم ہوا کہ اکیس نومبرکو کائنات نے سٹوڈنٹ اکاونٹ نہ ہونےکی وجہ سے اپنے ادارے کی مشاورت سے عسکری بنک کےزریعہ سے اپنے بھائی اسامہ طارق سے ساڑھے چار لاکھ منگوائے جو کہ کسی کےزاتی بنک اکاونٹ میں ائے ہیں۔ جبکہ دو روز گزرنے کے بعد اج رات کو کائنات کی موت کی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا۔ عوام اور خاندان میں سخت تشویش پائی جانے لگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button