Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ پر شک و شبہات - Dailyghaznavi
بڑی خبر

ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ پر شک و شبہات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ پر بھی شک و شبہات کا اظہار کر دیا ۔ انٹرویو میں کہاکہ نہیں لگتا کہ امریکی سپریم کورٹ الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا کیس سنے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انھیں سپریم کورٹ کے بہترین وکلاء مل گئے ہیں اور وہ بڑا اچھا کیس لڑ سکتے ہیں مگر وکلاء کا کہنا ہے کہ وہاں کیس لگنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس سیکڑوں ثبوت اور حلف نامے ہیں مگر سپریم کورٹ میں مقدمہ کروانا بڑا مشکل کام ہے۔ انتخابی نتائج کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کے کیسز جیت سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button