ریاض : سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق آرامکو کمپنی نے ملک کے مختلف علاقوں میں نئے ذخائر کا انکشاف کیا ہے۔ شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق ظہران، رفحہ، الغوار کی آئل فیلڈز میں نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ ان ذخائر میں ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس موجود ہے۔ سعودی تیل کمپنی آرامکو نئے ذخائر میں تیل اور گیس کے حجم کا تعین کر رہی ہے۔ کمپنی نئے دریافت شدہ ذخائر پر کام کر رہی ہے جہاں اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس مارکیٹ کو سپلائی کیا جائیگا۔
0 1 Less than a minute