29دسمبر2020ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ19کے پھیلاؤکومدنظررکھتے ہوئے تمباکو کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کردی
ڈبلیو ایچ اوکاتمباکو کے استعمال اور کوویڈ۔19 کے درمیان تعلق کی مزید جانچ پڑتال پرتحقیقاتی عمل جاری،
حکومت ہیلتھ لیوی کے نفاذ کرکے تمباکونوشی کرنے والے افرادکی زندگی کولاحق خطرات سے بچانے میں مدد گارثابت ہوگی،
پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ عام آدمی کی بانسبت سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں کرونالاحق ہونے سے زندگی سے ہاتھ دھونے کاخطرہ بڑھ جاتاہے، تمباکونوشی اورکرونادونوں ہی پھیپھڑوں کومتاثرکرتے ہیں،دل،پھیپڑے،گردے،کینسر،جیسے پیچیدہ امراض ہونے کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ہے،حکومت ہیلتھ لیوی کانفاذ کرے،تاکہ انسانی صحت کولاحق خطرات سے نجات مل سکے۔
سول سوسائٹی الائنس کے منعقدہ اہم اجلاس کے موقع پرتمبانوشی کے مضراثرات اورہیلتھ لیوی کے نفاذ سے رونماہونے والے ثمرات پرروشنی ڈالی گئی،اس موقع پر پناہ،سول سوسائٹی، کڈنی ویلفیئرایسوسی ایشن،نجات ٹرسٹ،فاطمہ ملک ٹرسٹ،نیشن ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی چیئرپرسن وسابق ممبرصوبائی اسمبلی تحسین فواد، ممبران،وکلاء،ڈاکٹرزودیگرنے خصوصی شرکت کی،صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ چھتیس سال سے عوام کی صحت کومتاثرکرنے والے عوامل سے آگہی دے رہی ہے،اس میں پاکستان سمیت عالمی سطح کے ادارے بھی متحرک ہیں،تاکہ صحت مندمعاشرہ تشکیل پاسکے۔
27مئی 2020کوورلڈہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تمباکو تمباکو نوشی کرنے والوں کوویڈ 19کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے، کیوں کہ تمباکو نوشی کرنے سے انسانی جسم کی قوت مدافعت میں کمی واقع ہوتی ہے،تمباکو نوشی کرنے سے پھیپھڑے متاثرہوتے ہیں، تمباکو نوشی پھیپھڑوں کے فنکشن کو متاثر کرتی ہے جس سے جسم کو کورونا وائرس اور سانس کی دیگر بیماریوں سے لڑنا مشکل ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں COVID-19 کے لاحق ہونے اور موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ19کے پھیلاؤکومدنظررکھتے ہوئے تمباکو کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی ہے،تمباکونوشی چھوڑنے سے انسانی جسم میں موجود پھیپھڑوں اور دل کو بہتر کام کرنے میں مددملے گی۔
پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق تمباکواپنے نصف صارفین کوہلاک کرتاہے،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے مختلف پلیٹ فارمز پر آواز اٹھائی اور اس بل کو عائد نہ کرنے کے لئے وفاقی محتسب سے بھی رجوع کیا، ایف بی آر نے بطور فریق وضاحت پیش کی کہ اسے ہیلتھ لیوی نافذ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، اور وہ اس پر عمل درآمدکیلئے کام کر رہی ہے، لیکن کابینہ سے پاس کیے گئے بل پر عمل درآمد پر ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی،صاف دکھائی دے رہاہے کہ تاخیری حربے اختیارکیے جارہے ہیں،
،ہیلتھ لیوی کے نفاذ سے تمباکونوشی کے رجحان میں کمی واقع ہوگی،صحت کوفروغ ملے گااورریونیومیں بھی اضافہ ہوگا۔
اس موقع پرسابق ممبرصوبائی اسمبلی تحسین فوادنے کہاکہ تمباکونوشی ہماری ترجیح نہیں،صحت کانقصان ہے،جس کی روک تھام کے لئے حکومت کواپناکرداراداکرناہوگا۔سپارک کے ترجمان خلیل احمدنے کہاکہ بچے قوم کامستقبل ہیں،لیکن افسوس ناک بات ہے کہ سکول جانے والے 1200بچے روزانہ کی بنیاد پرتمباکونوشی کااستعمال کرتے ہیں،ایچ ڈی ایف کے ترجمان بلال نے کہاکہ غربت کے باوجود ہمارے ہاں ایک آدمی پانچ سے چھ ہزار روپے فقط تمباکونوشی پرصرف کرتاہے،جب کہ تمباکوسے پیداہونے والی بیماریوں پرلاکھوں روپے خرچ آجاتاہے،نجات ٹرسٹ سے ڈاکٹرسمعیہ مظہرودیگرنے کہاکہ تمباکونوشی نشہ کرنے کی جانب پہلاقدم ہے،جس کی روک تھام کیلئے سدباب نہایت ضروری ہے۔
0 0 2 minutes read