اہم خبرپاکستانتازہ ترین

تھانہ سی ٹی ڈی دھماکہ ،شہیداہلکاروں کی تعداد15 ہوگئی ،57زخمی،8 کی حالت تشویشناک

سوات(نیوز ڈیسک) علاقہ کبل کے تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکہ ،شہیداہلکاروں کی تعداد15 ہوگئی ،57زخمی،8 کی حالت تشویشناک۔ تفصیلا ت کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) تھانے میں دھماکے میں شہید ہونیوالوں کی تعداد 15 ہوگئی جن میں 2 افسران بھی شامل ہیں جبکہ 57 زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے دھماکے کی وجہ لاپراہی کا نتیجہ قرار دیدیا،دھماکہ سی ٹی ڈی کے پرانے آفس میں ہوا ،خودکش یا دہشت گردی کا واقعہ نہیں ،دھماکہ کوت میں رکھے اسلحہ کو آگ لگنے سے ہوا ۔ واضح رہے کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تھانے کی چھت گر گئی ۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button