پاکستان

کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا 11 میں سے 5 نشستوں پر جیت کا دعویٰ

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ تھا کس جماعت کو کتنا ووٹ پڑا ہے، ہم نے پورے پلان سے ان علاقوں میں محنت کی۔اتوار کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی 11 میں سے 5 نشستیں جیت گئی ہے، 4 پر ہم ہارے ہیں اور 2 کے نتائج نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ضلع غربی، کیماڑی، سینٹرل، کورنگی اور لیاری کی سیٹ ہم نے جیت لی۔ان کا کہنا تھا کہ 15 میں سے 7 کونسلرز کی نشستیں جیت گئے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی ذہن بنا کر بیٹھی ہے کراچی کی ہر نشست جیت جائے گی، شاہ فیصل کالونی میں 100 فیصد یقین تھا کہ ہم جیتیں گے لیکن ہار گئے۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی نے غنڈہ گردی کی، ضلع غربی میں 3 کارکن اور مشرقی میں 2 کارکن زخمی ہوئے، کورنگی میں بھی 3 کارکن زخمی ہوئے، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ہار رہے ہیں وہاں حملے کئے، ضلع شرقی میں انہوں نے ایک خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔انہوںنے کہا کہ ہم کراچی میں مل کر لوگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر بہت سے سوالات ہیں، لیکن ہم مانتے ہیں، جماعت اسلامی ہمارا مینڈیٹ بھی مانے، پیپلز پارٹی کو کراچی سے ختم نہیں کرسکتے، پیپلزپارٹی کراچی کی ایک حقیقت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button