پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کے بعدعدالت میں پیشی کی جگہ بھی تبدیل

راولپنڈی(نیوزڈیسک)عمران خان کی احتساب عدالت، توشہ خانہ کیس میں پیشی کی جگہ تبدیل کردی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو پولیس لائنز ایچ الیون کے گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔ پولیس لائنز گیسٹ ہائوس سب جیل قرار دیدی، نوٹیفکیشن جاری،سابق وزیراعظم عمران خان کی احتساب عدالت اور توشہ خانہ کیس میں پیشی کی جگہ تبدیل کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کوپولیس گیسٹ ہاؤس میں رکھا جائے گا۔عمران خان کی حفاظت کے پیش نظر ایڈیشنل کمشنر اسلام آبادنے احکامات جاری کردیئے، احتساب عدالت نمبر ون اور ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت ایک دن کیلئے تبدیل کی گئی ، عمران خان کا کیس سننے والے جج پولیس گیسٹ ہاؤس ایچ الیون پہنچیں گے۔ آج توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔دوسری جانب تحریک انصاف کی قیادت نے تمام قیادت اور اسلام آباد و پنڈی کے کارکنوں کو 9 بجے نیب عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ کارکن اپنے لیڈر کی بازیابی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button