پاکستان

کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ: انصاف نہ ہوا تو حکومت کے گلے پڑ جائے گا، شیخ رشید

راولپنڈی:سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پوری قوم کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی مذمت کرتی ہے لیکن اگر انصاف نہ ہوا تو یہ حکومت کے گلے پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 جماعتوں کی سیاست موذی کورونا بیماری ہے، جو دباؤ میں بکے گا وہ بکاؤ مال کہلائے گا اور کوڑا دان میں جائے گا، چڑھتے سورج کی پوجا اور پارٹیاں بدلنے کی عدت پوری نہ کرنا، چلے ہوئے کارتوس عوام میں قابل نفرت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتقام کی آگ مزید نہ پھیلائی جائے، میرے سٹاف بلال طارق کو کل 10 جھوٹے سنگین مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے، گھروں پر چھاپہ مارنے والے ماؤں بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھیں اور ان کی تضحیک اور تذلیل نہ کریں، مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، چادر اور چاردیواری کا احترام کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے، بجٹ سے پہلے سیکرٹری خزانہ تبدیل کر دیا گیا، زرمبادلہ کے ذخائر کم، آٹا نایاب، اقتصادی تباہی اور سیاسی عدم استحکام ہے، پی ٹی آئی پرپابندی آرمی ایکٹ اور فوجی عدالتوں کا قیام سیاسی انتقام کم عقلی اور ذہنی پستی ہوگی، ووٹ عمران خان کا باقی سب جمعہ بازار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button