پاکستان

اخبار فروش فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاک افواج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلیوں کا انعقاد

اخبار فروش فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں پاک افواج کیساتھ اظہار یکجہتی ریلیوں کا انعقاد

پاکستان افواج کے بغیر ملک کا وجود خطرے میں ہے۔افواج پاکستان کے لیے تن من اور دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں،ٹکا خان تاحیات سیکرٹری جنرل اخبارفروش فیڈریشن
9مئی کو جو فوجی تنصیبات پر حملے کیئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں، ظہور اعوان ،چوہدری محمد شریف ،آرمی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں،مقررین کا ریلیوں سے خطاب

اخبار فروش یونین لاھور کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اخبار مارکیٹ سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی،کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے حق میں ریلی

اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ(سٹی رپورٹر،نمائندگان، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک بھر کے اہم شہروں میں پاک افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلیوںکا انعقاد کیا گیا گیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں ریلی کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے کہا پاکستان کہ افواج کے بغیر ملک کا وجود خطرے میں ہے۔افواج پاکستان کے لیے تن من اور دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔صدر اسلام آباد اخبار فروش فیڈریشن چوہدری شریف نے کہا۔پاک فوج کے ساتھ یکجہتی منارہے ہیں۔ 9مئی کو جو فوجی تنصیبات پر حملے کیئے ہیں وہ قابل مذمت ہیں۔ چوہدری محمد شفیق ستی اخبار فروش یونین راولپنڈی نے بھی پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ اخبار فروش محمد عمران نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے شہدا پر حملے کر رہے ہیں۔ کرنل شیر خان کے مجسمے کو تباہ کیا۔ راشد منہاس کی بھتیجی ان کی تصویر کے ساتھ لپٹ کر رو رہی ہے۔عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔ جو قوم اپنی فوج کا ساتھ نہیں دیتی اس قوم پر غیر ملکی فوج بیٹھ جاتی ہے۔ آرمی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ سیکرٹری اسٹیج کے فرائض نسیم نون نے ادا کئے ،آئی ایل او کے ممبر ظہور اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبار فروش فیڈریشن کا اجتماع کرنے پر ٹکا خان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ اخبار فروش دن کو آرام اور رات کو کام کرتے ہیں۔ مگر آج یہ محنت کش اپنی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنا آرام ترک کے فوج کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا 1965 کی جنگ میں خبروں کے وقت ہم سکول کے بچے تھے ریڈیو پر اعلان ہوا ایم ایم عالم نے دشمن کے 6 جہازوں کو مار گرایا۔ میں بچپن سے ہی ایم ایم عالم کو ہیرو بنا لیا۔ اسی طرج میجر سرور اور میجر عزیز بھٹی کو ہیرو بنا لیا۔ سنگا پور میں بھارتی ٹی وی پر پی ٹی آئی کے فوج پر حملوں کی خبریں دیکھیں بہت دکھ ہوا۔ ظہور اعوان نے کہا احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر یادگاروں اور نشانیوں کو روندنا اور بے حرمتی کرنا ناقبل برداشت ہے۔ شہیدوں کی علامتوں اور یادگاروں کے علاوہ شہید کی ماں کے پاس اور اولاد کے پاس کچھ نہیں تھا۔ ان لوگوں نے شہدا کے لواحقین سے وہ فخر بِھی چھین لیا۔ اس موقع پر اخبار فروش فیڈریشن کے سکریٹری جنرل ٹکا خان نے کہا۔9مئی کو ہماری حفاظت کے لیے اپنے بچوں کو یتیم کرنے والوں پر حملے کیئے۔حملہ کرنے کے لیے باہر سے دشمن نہیں آیا بلکہ ہمارے اندر سے ملک دشمنی کرنے والے پیدا کیئے گئے۔ انہوں نے کہا ہم 9 مئی کو فوجی وردیوں اور شہدا کی علامتوں کی بے حرمتی کرنے والوں کو ملک دشمن سمجھتے ہیں۔ان کو چن چن کر سزا دی جائے۔ آل پاکستان اخبار فروش فیڈرشن کے تاحیات سیکرٹری جنرل ٹکا خان نے کہا پاک افواج نے تمام ملک دشمنوں کو روکے رکھا ہے۔ جس کے باعث باعث پاکستان دیگر اسلامی ممالک کا بھی سہارا ہے۔ ہمارے شہدا، غازی اور مجاہد قابل احترام ہیں۔افواج ہمارا سہارا ہیں ہمارے محافظ ہمارا آبرو ہیں ہیں فوجی تنصیبات پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔لاہور سے نمائندے کے مطابق اخبار فروش یونین لاھور کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اخبار مارکیٹ لاھور سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر اخبار فروش یونین لاھور کے صدر چوہدری مشتاق علی،چیرمین چوہدری عاشق علی، سنیر نائب صدر ملک امتیاز، نائب صدر سجاد عظیم، جنرل سیکریٹری رانا محمد یامین،جوائنٹ سیکرٹری سیف بابر فنانس سیکرٹری ملک تنویر، سیکرٹری اطلاعات عمر یا سین، آفس سیکرٹری سید عارف حسین شاہ،حاجی نزیرادین، چوہدری خلیق احمد، حاجی ارشد علی، مولوی طارق،چوھدری جاوید اقبال، سید ماجد رظا، سلطان تنولی، مبین دربار، سعید اعوان، شاہد اعوان، نعیم عظیم، سلطان کینٹ، امین بابر، چوہدری نثار، اور اخبار فروشوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کا اظہار کیا ۔اور 9 مء کے واقعات کی بھرپور مذمت کی۔ اس موقع پر شرکا نے کہا کہ ھم پاک فوج کے شانا بشانہ کھڑے ہیں ۔ پاک فوج ہماری ڈیڈ لائن ھے۔فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ھے۔ 9مء ملک کی تاریخ کا شرمناک باب ھے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ جناح ھاس پر دعوی بولنے والے ان کی قیادت کرنے والے اور اس مجرمانہ فعل پر ابھارنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ کرنے والے اور بانی پاکستان کے گھر کی بے حرمتی والوں کو نہ صرف قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے بلکہ ان کو نشانہ عبرت بھی بنانا چاہیے ۔بانی پاکستان کا نام جڑے ہونے کی وجہ سے جناح ہائوس کی حیثیت قومی ورثہ کی ہے۔ اسکانقصان نہ قابلِ معافی جرم ہے۔ اور ریلی کے شرکا ء نے پاک فوج اور شہدا ء کے حق میں بھرپور نعرہ بازی کی اور خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button