اہم خبرپاکستانتازہ ترین

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 8 مختلف کیسز میں 8 جون تک ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مختلف کیسز میں 8 جون تک ضمانت منظور کرلی۔تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد کے جسٹس جج راجہ جواد عباس نے عمران خان کیخلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کی،جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے نیب کے دفتر بھی جانا ہے، عمران خان 8 جون تک دیگر کیسز میں بھی ضمانتوں پر ہیں، جس پر پراسیکیوٹر عدنان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 4 مقدمات میں جے آئی ٹی بنی ، نوٹسز د یئے لیکن عمران خان یہ پیش نہیں ہوئے ۔ جسٹس جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے عمران خان کے پاس جانا تھا، کیا آپ نے سوالنامہ ان کو دیا ہے،ابھی تک صرف ایک کیس میں آپ کا بیان آیا ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 کیسز میں 8 جون تک ضمانت میں توسیع کردی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button