پاکستان

کراچی ، نگلیریا کیسز میں اضافہ،پانچ روز میں 3 ہلاکتیں

کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی میں نگلیریا کیسز میں اضافہ،پانچ روز میں 3 ہلاکتیں۔دماغ خور وائرس نگلیریا سندھ بھر میں پھیلنے لگا صوبائی محکمہ صحت نے بھی کہا ہے کہ کراچی میں گزشتہ پانچ روز کے دوران نگلیریا سے تین اموات ہوئی ہیں ۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کراچی ڈاکٹر عبدالحمید نے نگلیریا سے متاثر ہونے کی ابتدائی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے سر درد، بخار، متلی،گردن میں اکڑن اور ذہنی کیفیت میں تبدیلی وغیرہ ہوتی ہے ، جو بعد میں شدید صورتحال اختیار کر جاتی ہے، اس دماغ خور وائرس سے بچنے کے لیے پانی کے ٹینکس میں کلورین ملائیں تاکہ یہ وائرس تلف ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button