پاکستانتازہ ترین

9 مئی واقعات: سابق ایم پی اے فرحت فاروق گرفتار

لاہور: پولیس نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں سابق ایم پی اے فرحت فاروق اور کور کمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے کو گرفتار کرلیا۔

نو مئی کو جناح ہاؤس اور دیگر حساس تنصیبات پر حملے میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرحت فاروق کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کو اکساتی رہی۔

اسی طرح پولیس نے کورکمانڈر کی وردی پہننے والے ملزم کے ساتھ سیلفی لینے والے نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ملزم اویس کو ڈیجیٹل شواہد کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button