پاکستان

تحریک انصاف کےسابق رہنماہاشم ڈوگرکاڈیموکریٹس گروپ ختم کرنےکااعلان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ڈیموکریٹ گروپ ختم ہو چکا ہے، سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، آخری وقت تک پی ڈی ایم کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔

واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ قائم کیا تھا، ڈیموکریٹ گروپ کے کچھ ارکان پہلے ہی ساتھ چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button