انٹرٹینمنٹ

لڑکیوں کو خود مختار ہونے سے پہلے شادی کر لینی چاہیے: صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کو سمجھدار ہونے کے بعد لیکن خود مختار ہونے سے پہلے شادی کرنی چاہیے۔ صبا فیصل نے کہا کہ میں اپنی دونوں بہوؤں سے پیار کرتی ہوں۔میں نیہا اور نشا دونوں کے ساتھ تصویریں پوسٹ کرتی ہوں، دراصل میری چھوٹی بہو کو مداح بہت پسند کرتے ہیں، ہو سکتا ہے اس کے حجاب کے انداز یا نرم لہجے کی وجہ سے، ان کی تصاویر ہمیشہ وائرل ہوتی رہتی ہیں، حالانکہ انسٹاگرام پر ان کا اکاؤنٹ بھی پبلک نہیں ہے، میری دونوں بہوئیں میرے برابر ہیں کیونکہ میں اپنے دونوں بیٹوں سے پیار کرتی ہوں۔ہاں مجھ سے غلطی ہوئی، سب کچھ عوام کے سامنے رکھا، بعض اوقات لوگ ہمیں غیر ضروری بات کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس نے کہا اب میں نے یہ کہنا چھوڑ دیا ہے کہ بہوئیں میری بیٹیاں ہیں، نہیں، ایسے ہی۔ نہیں وہ میری بہو ہیں اور میرے بیٹوں کی وجہ سے بہو ہی رہیں گی اور میں اپنے دونوں بیٹوں کو جان سے زیادہ عزیز رکھتی ہوں اس لیے میری بہوئیں بھی مجھے عزیز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button