اہم خبرپاکستان

9مئی کےملزمان کوایسی سزاملے گی دوبارہ کوئی ایسی جرات نہیں کرےگا،وزیراعظم

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو ایسی سزا ملے گی دوبارہ کوئی ایسی جرات نہیں کرسکے گا۔

لاہور میں سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بڑے چیلنجز کے باوجود بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف پہنچایا، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط خلوص کے ساتھ پوری کردی ہیں، پوری امید ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ اسی ماہ ہوجائے گا۔

وزیراعطم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر سارے منصوبے ٹھپ کردیے اور پاکستان میں ترقی کی رفتار کو کم کیا، صاف پانی اور لاہور میں گندگی اٹھانے کے منصوبوں پر مجھے نیب میں دھکے لگوائے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ دشمن کی دشمنی سے کم نہیں تھا، ملک میں بڑے بڑے واقعات ہوئے لیکن کبھی کسی نے فوجی تنصیبات اور قائد اعظم کے گھر پر حملہ نہیں کیا، دشمن بھی یہ کام 75 سال میں نہیں کرسکا جو پی ٹی آئی نے کیا، 9 مئی کے ملزمان کو ایسی سزا ملے گی کہ رہتی دنیا تک دوبارہ کوئی ایسی جرات نہ کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button