پاکستان

پاک بحریہ سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر ہائی الرٹ

کراچی، 13جون 23: پاک بحریہ نے سمندری طوفان بپر جوئے کے پیش نظر سندھ کے ساحلی علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بر وقت مدد فراہم کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل اور مطلوبہ اثاثوں کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔ پا ک بحریہ کے دستوںنے شاہ بندر سے متصل گوٹھوں سے لگ بھگ 1000افراد کی محفوظ مقام پر نکل مکانی میں مدد فراہم کی اور 64ماہی گیروں کو سمند ر سے ریسکیو کیا۔

بدلتی صورت حال اور بر وقت امدادی کاروائیوں کی نگرانی کے لیے ہیڈ کوارٹر کمانڈر کراچی میں سائیکلون مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام ا سٹیک ہولڈرز بلخصوص ماہی گیروں کو گہرے اور کھلے سمندر میں نہ جانے کے لیے متنبہہ کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کی ایمرجنسی رسپانس اور طبی ٹیمیں بلوچستان کے ساحلی اور سندھ کے دیہی علاقوں بشمول حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر اور سانگھڑ میں ناگہانی صورت حال سے نمٹنے اور فوری امداد فراہم کرنے کے لیے تعینات کی گئیں ہیں۔ پاک بحریہ کے جہاز کھلے سمندر میں گشت کے دوران سمندروں میں پھنسی کشتیوں کو مدد فراہم کرنے میں سرگرم ہیں۔ کراچی میں پاک بحریہ کے اسپتالوں میں بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

سمندری طوفان پبر جوئے سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے پاک بحریہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی اور صوبائی و مقامی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ضرورت کے پیشِ نظربر وقت مدد فراہم کی جاسکے۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button