اہم خبردنیا

میدان عرفات لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے معطر، شیخ یوسف بن محمد بن سعید نے حج کا خطبہ دیا

مکۃ المکرمہ :میدان عرفات لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے معطر،عازمین حج میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم ادا کررہے ہیں،حجاج کرام میدان عرفات میں دعاؤں اور عبادات میں مصروف ،عازمین حج نے مسجد نمرہ اور میدان عرفات میں عبادات اور خطبہ سنا ۔شیخ یوسف بن محمد بن سعید حج کا خطبہ دیا،رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 20 زبانوں میں نشر کیا گیا۔خطبہ حج انگریزی، فارسی، فرانسیسی اور ترکش زبان میں بھی نشر کیا گیا،جرمن، ہسپانوی، اطالوی اور ہندی زبان میں بھی خطبہ حج نشر کیا گیا۔سورج غروب ہوتے ہی حجاج کرام مزدلفہ روانہ ہوجائیں گے ،عازمین حج مزدلفہ میں رمی کیلئے کنکریاں جمع کرینگے،حجاج کرام مزدلفہ میں آج کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے،عازمین حج نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے منیٰ کیلئے روانہ ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button