اہم خبرتازہ ترین

ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلیے چین بھیجا جائے گا، وزیر اعظم کا اعلان

ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلیے چین بھیجا جائے گا، وزیر اعظم کا اعلان

1000 طلبہ کو تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا، وزیراعظم کا اعلان بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ چین کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ 1000 طلبہ کو تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔ ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا جہاں وہ پاکستانی زرعی مصنوعات کے سٹال پر بھی گئے۔ شہباز شریف کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ ینگلنگ زرعی یونیورسٹی میں 142 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ وزیراعظم نے مصنوعی روشنی میں سبزیوں کی کاشت کا جائزہ لیا جہاں انہیں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائے گا، طلباء اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، 200 سال قبل مسیح کے چینی کاریگروں کی مہارت قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے، پاکستان میں تاریخی مقامات کو بحال کرکے سیاحتی مقامات میں تبدیل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے بہت مشکور ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button