اہم خبرتازہ ترین

لکی مروت : سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، کیپٹن سمیت فوج کے 7 جوان شہید

لکی مروت : سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، کیپٹن سمیت فوج کے 7 جوان شہید

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے 7 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دیسی ساختہ بم کے دھماکے میں کیپٹن فراز الیاس اور ان کے 6 ساتھی شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں صوبیدار میجر محمد نذیر، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی، سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود شامل ہیں۔صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع اسکردو سے ہے، انہوں نے 31 سال تک ملک کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا۔لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے، حسین علی شہید نے 14 سال تک پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے، انہوں نے ملک کے دفاع کے لیے 13 سال تک فوج میں خدمات انجام دیں۔سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے، اور انہوں نے ملکی دفاع کے لیے 6 سال تک پاک فوج میں خدمات انجام دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button