کھیل

پیرس اولمپکس: دریائے سین ٹرائی تھلون مقابلوں کیلئے کلیئر قرار

پیرس اولمپکس: دریائے سین ٹرائی تھلون مقابلوں کیلئے کلیئر قرار

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دریائے سین کو اولمپک ٹرائیتھلون مقابلوں کے لیے صاف قرار دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرائیتھلون کے مردوں اور خواتین کے تیراکی کے مقابلے آج دریائے سین میں منعقد ہوں گے۔دریائے سین میں پانی کے خراب معیار کی وجہ سے مقابلوں میں ایک دن کی تاخیر ہوئی۔دریائے سین میں مردوں کے اولمپک ٹرائیتھلون کے ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے انتظامیہ کو پریکٹس سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔بارشوں کی وجہ سے دریائے سین کے پانی کا معیار تیراکی کے لیے موزوں نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button