پاکستانتازہ ترین

جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا: بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اگر چہ ہمارا ایک آدمی بھی جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکا لیکن ہم کامیاب ہوئے ہیں اور جو پیغام ہم دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بات بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو جلد کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، وہ جو پیغام دینا چاہتے تھے وہ حکومت تک پہنچ چکا ہے، جو اقدامات اٹھائے جائیں گے اس سے ثابت ہو گا کہ عوام حکومتی ٹولے سے نجات چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ رات سے کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا، ہر گلی کو بند کر دیا گیا ہے، کل رات سے ہمارے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، کل رات سے ہمارے قافلوں کو جگہ جگہ روک دیا گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ…انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینرز کا جلسہ ہے، کروڑوں کے کنٹینرز کا کرایہ میری اور آپ کی جیب سے ادا کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button