دلچسپ و عجیب

جیف بیزوس ایمازون کی میٹنگ میں خالی کرسی کیوں رکھتے ہیں؟

دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک اور ایمازون کمپنی کے مالک جیف بیزوس اپنے غیر روایتی انتظامی لائحہ عمل کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ایسی ہی ایک اسٹریٹیجی ان کا میٹنگ کے دوران خالی کرسی کا رکھنا ہے۔اس متعلق جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ یہ کرسی کمرے میں موجود سب سے اہم شے یعنی صارفین کی نمائندگی کرتی ہے۔یہ علامتی رویہ ایمازون کی ٹیم کے لیے صارفین کی تسلی کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سامنے رکھنے کو مستقل یاد دہانی کے طور پر یقنی بناتا ہے۔اگرچہ جیف بیزوس کا یہ طریقہ باہر کے لوگوں کے لیے کچھ ہو سکتا ہے لیکن اس کے اثر سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔بانی ایمازون کے مطابق اگر طبعی دنیا میں آپ صارفین کو ناخوش کریں گے تو وہ شاید چھ دوستوں کو بتائیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ پر صارفین کو ناخوش کریں گے تو ان میں ہر فرد 6000 افراد کو بتا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button