کھیل

ایمرجنگ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ایشیائی ممالک کی اے ٹیموں کے درمیان ایمرجنگ ایشیا کپ 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہوگا، ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ایشین ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، ہانگ کانگ، میزبان عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شامل ہیں۔اے سی سی کے مطابق گروپ بی میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 19 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ایونٹ میں پاکستان اے ٹیم 21 اکتوبر کو عمان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنلز 25 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button