سری نگر() جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والاایک شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔شوپیاںضلع کے علاقے پنڈو شان میں گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے دو شہری شدید زخمی ہو گئے تھے ۔ ان میں سے ایک شہری سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہے جبکہ دوسرے شہری کی حالت بہتر ہے۔بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے ہیف شرمال میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ادھر ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں ایک نوجوان شاہد احمد کی لاش ایک باغ سے ملی ہے
0 0 Less than a minute



